مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، حکومت اس حوالے سے بدترین غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے کو حکومت سنجیدگی سے نہیں لے رہی، نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے، وہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض بھی ہیں۔
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔
News ID 1888889
آپ کا تبصرہ